جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1 کروڑ 5 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 13ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 5 لاکھ 85ہزار 641افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 8 فیصد (5لاکھ13ہزار913) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ57 ہزار 788 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد42لاکھ76ہزار72ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے57لاکھ 95ہزار656افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اسپین کے بعد پیرو، چلی اور اٹلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں برطانیہ تیسرے بڑے ملک کی پوزیشن پر برقرار رہا جہاں 43 ہزار 575 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے لحاظ سے پوزیشن پر مبنی فہرست جاری کی جس میں امریکا 1 لاکھ 28 ہزار 783 اموات کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار رہا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے اموات میں برطانیہ تیسرا بڑا ملک برقرار