جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1 کروڑ 4 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 8ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 4لاکھ9 ہزار 239افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 8 فیصد (5لاکھ8ہزار84) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ57 ہزار 530 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد42لاکھ36ہزار662ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے56لاکھ 64ہزار493افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اسپین کے بعد پیرو، چلی اور اٹلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کورونا وائرس کی ذمہ داری پاکستان پر عائد