دُنیا میں کورونا وائرس سے18 لاکھ 53ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 14ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

government banned overseas kashmiris to back in kashmir

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 18لاکھ 53ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ14 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 18لاکھ53ہزار155افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 14 ہزار247) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 50 ہزار 853افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ12 لاکھ 64ہزار 430افراد  کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے4لاکھ23 ہزار625 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔

برطانیہ کے بعد چین، ایران، ترکی، بیلجیئم اور سوئٹزرلینڈ سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5185تک پہنچ گئی جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 88 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2805 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 192 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں  کورونا کے مریضوں کی تعداد5185 ہوگئی

Related Posts