جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 17لاکھ 80ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ8 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 17لاکھ80ہزار315افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 8 ہزار828) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 50 ہزار 592افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ12 لاکھ16ہزار864افراد کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے4لاکھ4 ہزار31 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں چین چھٹا سب سے بڑا ملک ہے۔
چین کے بعد برطانیہ، ایران، ترکی، بیلجیئم اور سوئٹزرلینڈ سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4974تک پہنچ گئی جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ روز تک ملک بھر میں کورونا کے 2457 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 223 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد4974 ہو گئی