کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 13لاکھ46ہزارافراد متاثر، 74ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 13لاکھ46ہزارافراد متاثر، 74ہزار ہلاک
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 13لاکھ46ہزارافراد متاثر، 74ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 13لاکھ 46ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 74ہزار 702افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 13لاکھ46 ہزار974افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (74ہزار702) افراد ہلاک ہوئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 47ہزار249 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ46ہزار325افراد کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2 لاکھ78 ہزار698 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے جہاں 3 لاکھ 67 ہزار385 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد10ہزار876ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ملک میں اب تک16ہزار523افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 3662 ہوگئی، 52 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 257 صحت یاب ہوئے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے گزشتہ روز تک  جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق  ملک بھر میں مزید 352افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

مزید پڑھیں: ملک بھرمیں کورونا وائرس سے 52 افراد جاں بحق

Related Posts