پاکستان میں آئندہ دنوں میں کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں آئندہ دنوں میں کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا
پاکستان میں آئندہ دنوں میں کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے اموات میں 80 فیصد کمی آچکی ہے جبکہ مثبت کیسز 23 فیصد سے کم ہوکر 6 فیصد پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں بہت کمی آئی ہے جس پر اللہ کا بہت شکر ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ بعض لوگ بیماری میں کمی سے متعلق شکوک و شبہات کا شکار ہیں، لیکن اس کمی کا بین الاقوامی طور پر اعتراف کیا گیا ہے اور کسی کو شک و شبہ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ اگر پہلے کورونا وائرس کے 100 میں سے 23 ٹیسٹ مثبت آتے تھے تو اب وہ 6 یا 7 پر آگئے ہیں،جبکہ اموات میں 80 فیصد کمی ہوگئی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کی بیماری سے متعلق تمام ملکی و عالمی اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے اور ہم نے ایک ماہ قبل ہی جون کے وسط میں وبا کا عروج دیکھ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کواب 2بڑے چیلنجز عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام درپیش ہیں، دیگر ممالک کے تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وبا میں کمی کے بعد دوبارہ اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

اس حوالے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں پاکستان میں بھی وبا میں دوبارہ اضافے کا قوی امکان ہے، لہٰذا عید پر میل ملاپ سے بیماری کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا ہے، لوگ انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور فاصلے کو بر قرار رکھیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ عید الفطر کے تجربے کی روشنی میں بہت زیادہ سوچ بچار اور علما سے مشاورت کے بعد عید الاضحیٰ کے لیے ایس او پیز بنائے گئے ہیں اور قومی حکمت عملی بنائی گئی ہے، صدر مملکت خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، اب 4 چیزوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

مویشیوں کی خرید و فروخت کیلیے شہر میں منڈی لگانے کی اجازت نہیں، شہری انفرادی کی بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں، قربانی اور گوشت کی تقسیم کے وقت لوگوں کا جمگھٹا نہ لگائیں، عوام سے درخواست ہے کہ اسے عام عید نہ سمجھیں بلکہ مختلف سمجھیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related Posts