کراچی: وزیرِ اعلیِ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 53 ہو گئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث12 اموات ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 12 اموات پوری کورونا ایمرجنسی میں سب سے زیادہ ہیں، جبکہ آج کورونا کے 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بیان میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے مزید 53مریض صحتیاب ہوئے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کے برعکس 358 نئے کیسز آنا پریشان کن ہے۔ کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 2578 ٹیسٹ کیےگئے۔
ٹیسٹس کی تفصیل بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ اب تک 54377 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے کل کیسز کی تعداد 6053 ہوگئی ہے۔اب تک 1222 مریض صحتیاب ہوئے،جو کُل تعداد کا 20.2 فیصد ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے باعث 12 نئی اموات کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد112 ہوگئی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 741 مریض آئیسولیشن مراکز اور 505 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے 4721 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا کے 3473 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں۔30 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
کراچی کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ 358 نئے کیسز میں 284 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ 358 نئے کیسز میں 284 کیسز کا تعلق شہرِ قائد سے ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع جنوبی کراچی میں 72، ضلع شرقی میں 62 اورضلع غربی میں 58کورونا کے نئے کیسز ہوئے ہیں۔ ضلع وسطی میں 45، کورنگی میں 32 اور ملیر میں 15 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 58 ہے۔شکارپور میں 34، دادو میں6، حیدرآباد میں5، سانگھڑ میں 4 اور سکھر میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اندرونِ سندھ کیسز کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ جیکب آباد میں 2، جامشورو، مٹیاری، نوشہرو فیروز اور ٹھٹھہ میں ایک ایک کیسز سامنے آئے۔ کورونا کے باعث انتقال کرنے والے43 مریضوں کی عمر 60 سے 69 سال تھی۔
وائرس سے انتقال کرنے والوں کے بارے میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ 27 انتقال کرنے والوں کی عمر 70 سال تھی۔ 26 انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سے 59 کے درمیان تھی جبکہ 9 انتقال کرنے والوں کی عمر 40 سے 49 کے درمیان تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مہلک کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں میں 73 فیصد مرد ہیں جبکہ 27 فیصدخواتین وائرس میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔