اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے2 چینی شہریوں کے حوالے سے معلومات سامنے آئی ہے کہ 2 دن پہلے انہیں حاجی کیمپ منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے چینی باشندوں کو حاجی کیمپ اسلام آبادمیں رکھا گیا تھا، دونوں چینی باشندے سی پیک پر کام کر رہے تھے، چینی باشندوں میں کورونا وائرس کی تصدیق پر حاجی کیمپ منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کا کورونا وائرس کے سلسلے میں علاج جاری تھا، حاجی کیمپ میں 20 سے زائد ملکی و غیر ملکی شہری باشندوں علاج کی غرض سے رکھے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حاجی کیمپ میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، کرونا وائرس کے مریضوں کے لیئے حاجی کیمپ میں وارڈ نمبر 6، 7 اور 8 مختص کی گئی ہیں۔
کورونا وائرس کے مریض منتقل ہونے کے بعد حاجی کیمپ کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، اس سے پہلے رفا یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات اس سے پہلے احتجاج کر چکے ہیں۔