امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کر گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کر گئی
امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن: امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے  جبکہ ملک میں 29 لاکھ 22 ہزار 724 افراد مرض سے صحتیاب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کے باعث 11 ہزار 244 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کیلیفورنیا کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ تباہی مچائی۔ فلوریڈا میں 9 ہزار 458 افراد وائرس کا شکار ہو کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

امریکا میں مجموعی طور پر 55 لاکھ 66 ہزار 632 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 1 لاکھ 73 ہزار 128 افراد ہلاک ہوئے۔ ٹیکساس میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 18 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 7 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 18 لاکھ 24ہزار807 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (7لاکھ73ہزار32) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 73ہزار افراد ہلاک

Related Posts