کورونا وائرس : وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کرینگے،ملک گیر لاک ڈائون کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus fear: PM Imran to address nation regarding country-wide lockdown

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے نشریات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈائون کے حوالے سے آج قوم سے خطاب کریں گے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آج کوویڈ 19 پھیلنے کے حوالے سے درپیش چیلنج کے تناظر میں قوم سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: میرے پاس لاک ڈاؤن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بلوچستان حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو سول اتھارٹی دینے کے لئے ایک خط لکھ دیا ہے ۔

سندھ حکومت نے بھی اتوار کے روز کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے پاک فوج سے مدد طلب کی ہے۔حکومت سندھ نے مرکز سے صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کیلئے فوج بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

Related Posts