کورونا وائرس کا خوف: بھارت کا پاکستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

100 Pakistanis to return from India tomorrow

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی حکام نے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات کو کم کرنے کے لئے 16 مارچ سے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت نے کورونا وائرس کو روکنے کے لئے پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحدی مقامات کے ذریعے ہر قسم کے مسافروں کی نقل و حرکت روک دی ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 مارچ کی نصف شب سے ہر قسم کی مسافروں کی نقل و حرکت روک دی جائے گی۔

ہندوستان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، بھوٹان اور میانمار کی سرحدوں پر واقع امیگریشن لینڈ چیک پوسٹوں کے ذریعے ہر طرح کی مسافروں کی نقل و حرکت معطل کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے مغربی سرحدیں بند کر دیں، 23 مارچ کی پریڈ بھی منسوخ

نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ اور 16 مارچ سے اگلے احکامات تک بھارت پاکستان بارڈر بند رہے گا،

یہ فیصلہ ملک میں COVID19 کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں لیا گیا ہے۔ بھارت میں دو اموات اور100 سے زیادہ تصدیق شدہ کیس سامنے آچکے ہیں۔

Related Posts