واشنگٹن: کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائرس سے امریکا میں ہونے والی اموات بہت کم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث امریکا میں جو اموات ہوئیں، وہ کم ہیں جبکہ امریکا دنیا کے کم ترین شرحِ اموات رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے اور اسے کسی صورت بند نہیں کیا جائے گا۔ اگر اس سلسلے میں ضروری ہوا تو حکومت ریلیف کے ضروری اقدامات بھی اٹھانے کیلئے تیار ہے۔
Coronavirus deaths are way down. Mortality rate is one of the lowest in the World. Our Economy is roaring back and will NOT be shut down. “Embers” or flare ups will be put out, as necessary!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 26, 2020
یاد رہے کہ کورونا وائرس امریکا سمیت دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں اموات کے لحاظ سے امریکا مسلسل پہلے نمبر پر برقرار ہے جہاں 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔
ٹوئٹر پر 3 روز قبل اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس کے باعث شرحِ اموات کے اعتبار سے دنیا بھر کے مختلف ممالک کی فہرست جاری کی جس میں امریکا 1 لاکھ 22 ہزار 610 اموات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔
مزید پڑھیں: کورونا کے باعث اموات میں امریکا پہلے نمبر پر برقرار