کراچی :پاکستان میں کو ناول کورونا وائرس سے 58 اموات کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 4072 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 3030 ، سندھ میں 932 ، خیبرپختونخوا میں 500 ، گلگت بلتستان میں 211 ، بلوچستان میں 202 ، اسلام آباد میں 83 اور آزاد کشمیر میں 19 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
اب تک ملک میں 467 مریض صحت یاب جبکہ 25 کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرصوبائی لاک ڈاؤن کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 14لاکھ31ہزارافراد متاثر، 82ہزار ہلاک