بیجنگ: چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76،288 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے 2345افراد ہلاک ہوگئے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین کے 31 صوبوں سے 76،288 تصدیق شدہ کیس موصول ہوئے ، جن میں اس وقت 53 ہزار 284 بیمار افراد شامل ہیں۔ 11،477 افراد تشویشناک حالت میں ہیں ، 2،345 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 20،659 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس ،چین سے درآمدات بند، پاکستان میں موبائل اسسریز کا کاروبار ٹھپ