واشنگٹن: کورونا وائرس وبائی مرض نے دنیا بھر میں 26 ملین سے زیادہ لوگوں کو متاثرکرنے کے علاوہ 8لاکھ73ہزارسے زائد زندگیاں چھین لی ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 2کروڑ64لاکھ71ہزار948 ہوگئی ہے اور وبائی مرض نے اب تک 8لاکھ 73ہزار228 سے زیادہ افراد کی جان لے لی ہے۔
امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 63اعشاریہ35 ملین سے زیادہ ہوگئی ہےجبکہ 1لاکھ 91ہزار58 اموات ہوچکی ہیں۔
برازیل کورونا وائرس سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 40 لاکھ سے زیادہ کیسزاور ایک لاکھ سے زائد لوگ موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں 3اعشاریہ93 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر اموات کی تعداد 68ہزار569 ہے۔
روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا چوتھا سب سے زیادہ بڑاملک ہے جہاں 19لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 17ہزار528 اموات ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 82ہزار کیسز سامنے آگئے، ایک ہزارہلاکتیں