راولپنڈی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona revealed in test reports for died patient

راولپنڈی :دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کی وبا کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے راولپنڈی میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران  8افراد کے اضافے کے ساتھ ضلع راولپنڈی میں کورونا وائرس کے مصدقہ افراد کی تعداد69ہو گئی ہے جن میں 61افراد مقامی ہیں جبکہ8کا تعلق ڈویژن کے دیگر اضلاع سے ہے ۔

اس طرح ضلع راولپنڈی میں گزشتہ روز 15نئے افراد کے ساتھ ضلع کے قرنطینہ مراکز میں لائے گئے افراد کی تعداد 153ہو گئی جن میں سے 108کی رپورٹس نیگیٹو آنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ61زیر علاج افراد میں 52کی رپورٹس پازیٹو آئیں اور9کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔

گزشتہ روزچینی نژاد37سالہ عبداللہ سکنہ سوزوکی سٹاپ کوہسار کالونی چاکرہ میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے جس وجہ سے متاثرہ علاقہ سیل کر کے مذکورہ شخص سے قریبی تعلق پر مزید4افراد کے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں ۔

بنیادی طور پریہ افراد چینی ہیں اسلام قبول کرنے کے بعد2سال سے یہاں مقیم تھے تاہم اللہ کے فضل و کرم اور بہترین انتظامی حکمت عملی سے شرح اموات رک گئی ہے اس طرح اب تک صرف چار افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 2کا تعلق ضلع راولپنڈی اور اور2کا تعلق ضلع جہلم سے ہے ۔

ادھر ضلع جہلم میں اب تک 28افراد میں جبکہ ضلع اٹک میں 1خاتون میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے ضلع جہلم کے متاثرہ افراد میں 1شخص کو پمز ہسپتال اسلام آباد میں جبکہ باقی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں رکھا گیا ہے جن میں 62سالہ عبدالعزیزاور57سالہ شاہدہ بانو پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2637 ہوگئی، 40 جاں بحق

جہلم سے تعلق رکھنے والے کورونا پازیٹو مریضوں میں 44سالہ عامر رشید اور اس کی اہلیہ 36سالہ ہما رشید،34سالہ فرخ عباس،90سالہ سنگر خان،58سالہ زیتون بیگم،28سالہ طیب خورشید،85سالہ منظور علی،26 سالہ دانش خورشید،45سالہ نصرت بی بی،60سالہ منزہ بیگم،46سالہ نزاکت علی،31سالہ رخشندہ بی بی،26سالہ محمد زوہیب،60سالہ مظہر علی، 46سالہ فرحت ابراہیم،38سالہ کامران رشید،36سالہ عمران رشید،25سالہ آکاش بشیر،6سالہ محمد صائم،35سالہ سائرہ بی بی،6سالہ آمنہ نور،10سالہ محمد ادریس شکیل،2سالہ محمد آحل،40سالہ واحد رشید،35سالہ سبیلہ عمران اور46سالہ ریحانہ کوثراورضلع اٹک سے 48سالہ نصرت نثارشامل ہیں۔

Related Posts