کورونا سے پاکستان میں مزید 9افراد ہلاک، 752نئے کیسز کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus claims nine more lives in Pakistan

کراچی : کورونا وائرس نے پاکستان میں مزید نو افراد کی جان لے لی جس کے بعدہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6408 ہوگئی ،752 نئے کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 752 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔

پاکستان میں وبائی مرض کورونا وائرس سے متاثرہ 291683 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 6295 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 1لاکھ33ہزار125 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 98ہزار142 ، خیبر پختونخوا میں 37ہزار242 ، بلوچستان میں 13ہزار991 ، اسلام آباد میں 16ہزار33 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2ہزار472 اور گلگت میں 3ہزار381 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد پنجاب میں 2ہزار225 اور سندھ میں 2ہزار455 ہوگئی ہے  جبکہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 1ہزار257 ، اسلام آباد میں 180 ، بلوچستان میں 145 ، گلگت بلتستان میں 80 ، اور آزاد کشمیر میں 66 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 14 اہلکار کورونا وائرس کا شکار

پاکستان میں 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے سہولیات موجود ہیں اور اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے وینٹیلیٹروں  کی تعداد 1ہزار920 ہے۔ پاکستان میں مزید نو افراد کی اموات کے بعدہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6408 ہوگئی ہے۔

Related Posts