پاکستان میں کورونا وائرس کے 426 نئے کیسز رپورٹ، 9 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 426 نئے کیسز رپورٹ، 9 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 426 نئے کیسز رپورٹ، 9 شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  وائرس کے 426 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار659ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر  6 ہزار 359 افراد جاں بحق ہوئے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 349 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 506 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک28 لاکھ25 ہزار 40ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22ہزار 830 ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62 تشویشناک کیسز کم ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ تشویشناک کیسز کی مجموعی تعداد 544ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ30ہزار969، پنجاب میں 97ہزار 389، خیبرپختونخوا میں 36ہزار711، بلوچستان میں 13ہزار 402، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 340، گلگت بلتستان میں3 ہزار 68 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 780 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 430 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 213افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار256،آزاد کشمیر میں 65، گلگت بلتستان میں 73، اسلام آباد میں177 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول کھلنے سے کورونا  بڑھا تو فیصلہ تبدیل ہوسکتا ہے۔ سعید غنی

Related Posts