پاکستان میں کورونا وائرس کے 586 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 586 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 586 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 586 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ 10 مزید افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 174ہو گئی جبکہ وائرس کے باعث اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 231 ہے۔ 

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 317 ہے جبکہ وائرس کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 626 رہ گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک24 لاکھ14ہزار 902ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد25ہزار 537 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  731 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ27ہزار691، پنجاب میں 96ہزار 57، خیبرپختونخوا میں 35ہزار602، بلوچستان میں 12ہزار 473، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 241، گلگت بلتستان میں2 ہزار 638جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 472 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 357 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 188افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار246،آزاد کشمیر میں 61، گلگت بلتستان میں 63، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 141 افراد جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سول ایوی ایشن نے اندورن و بیرون ملک پروازوں کیلئے کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کردیں، جس کے تحت طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائے گا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق جاری کردہ نئی ایس او پیز کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا۔

مزید پڑھیں: سول ایوی ایشن کی  پروازوں پر کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری

Related Posts