پاکستان میں کورونا وائرس کے 513 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 513 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 513 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 513 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ 8 مزید افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 958 ہو گئی جبکہ وائرس کے باعث اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 209 ہے۔ 

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 804 ہے جبکہ وائرس کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 945 رہ گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک23 لاکھ63ہزار 752ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23 ہزار 670 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  725 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ27ہزار60، پنجاب میں 95ہزار 800، خیبرپختونخوا میں 35ہزار468، بلوچستان میں 12ہزار 403، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 219، گلگت بلتستان میں2 ہزار 583جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 425 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 343افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 186افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار242،آزاد کشمیر میں 61، گلگت بلتستان میں 63، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 139 افراد جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔سردار اختر مینگل نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا، رپورٹ آنے پر پتہ چلا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گزشتہ روز جاری بیان میں درخواست کی کہ حالیہ دنوں میں جتنے لوگ مجھ سے ملے، وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کورونا کا شکار ہوگئے

Related Posts