اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 15 مزید افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 617 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 190 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 832 ہو گئی جبکہ وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 633 ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک23 لاکھ 17ہزار 213ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد17 ہزار 612ہے۔
پاکستان پر کورونا وائرس کی گرفت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمزور ہوتی نظر آتی ہے جبکہ وائرس کے باعث 759 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ26ہزار425، پنجاب میں 95ہزار 611، خیبرپختونخوا میں 35ہزار337، بلوچستان میں 12ہزار 321، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 199، گلگت بلتستان میں2 ہزار 538جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 401 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 331افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 185افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار239،آزاد کشمیر میں 61، گلگت بلتستان میں 61، اسلام آباد میں 175 جبکہ بلوچستان میں 138 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اندرونِ ملک سفرکیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی نہیں۔پی آئی اے