اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 432 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، اموات کی تعداد 5 ہزار 999 ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 65 ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 460 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک20 لاکھ31ہزار 955ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد10 ہزار 690 ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث 1 ہزار 13 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ21ہزار705، پنجاب میں 93ہزار 336، خیبرپختونخوا میں 34ہزار253، بلوچستان میں 11ہزار 777، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 97، گلگت بلتستان میں2 ہزار 198جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 95کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 226افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 153افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار208،آزاد کشمیر میں 54، گلگت بلتستان میں 55، اسلام آباد میں167 جبکہ بلوچستان میں 136افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد کورونا مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ناصر شاہ