پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 281 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 281 ہو گئی
پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 281 ہو گئی

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ملک میں وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 281 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 605نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 328 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک1 لاکھ 50ہزار756 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد6 ہزار391ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے5 ہزار446، سندھ میں 4 ہزار 615، خیبرپختونخواہ میں 1 ہزار864، بلوچستان میں781، آزاد کشمیر میں59، گلگت بلتستان میں 318جبکہ اسلام آباد میں 245کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 10ہزار 18فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3ہزار 29افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اورپنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں98افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 83افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ  میں کورونا وائرس کے باعث81، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 3 جبکہ بلوچستان میں 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں29لاکھ 94ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ6 ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 29لاکھ94ہزار958افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے19فیصد (2لاکھ6ہزار997) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 6 ہزار افراد ہلاک

Related Posts