کراچی :وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1569 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1561افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13864 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 1569 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا11.3 فیصد ہے۔