پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بتدریج کمی، عروج کے بعد زوال شروع ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد بتدریج کمی، عروج کے بعد زوال شروع ہوگیا
کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد بتدریج کمی، عروج کے بعد زوال شروع ہوگیا

وطنِ عزیز پاکستان میں کورونا وائرس کے سرکاری اعدادوشمار نئی داستان بیان کرنے لگے۔ کیسز کی تعداد میں گزشتہ دنوں ہونے والا اضافہ آہستہ آہستہ کمی کی طرف مائل نظر آرہا ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے عروج کے بعد اس کا زوال شروع ہوگیا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز 13 جون کو رپورٹ ہوئے۔ 13 جون کو رپورٹ ہونے والے کیسز 6 ہزار 825 تھے جسے کورونا کی بلند ترین سطح قرار دیا جاسکتا ہے جبکہ گزشتہ روز تک یہ کیسز کم ہوتے ہوتے 3 ہزار 946 رہ گئے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ بھی جاری ہے۔

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 2 جون سے 13 جون تک روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 ہزار کیسز رجسٹر ہو رہے تھے، 4 جون کو 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو بعد ازاں 6 ہزار سے زائد ریکارڈ کیے گئے۔ 13جون کو سب سے زیادہ 6 ہزار 825 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق 15 جون کو 4 ہزار 445 کیسز ریکارڈ کیے گئے جو کیسز میں بے تحاشا اضافے کے بعد کمی کا پتہ دیتی ہے لیکن بعد ازاں 19 جون کو 6 ہزار 604 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جو 13 جون کے اعدادوشمار سے مشابہ ہیں، تاہم اس کے بعد ایک بار پھر کیسز میں کمی ریکارڈ کی جانے لگی۔

پاکستان میں 20 جون کو 4 ہزار 951، 21 جون کو 4 ہزار 471 جبکہ 22 جون کو 3 ہزار 946 کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کیسز جو مسلسل عروج کی طرف بڑھ رہے تھے، ان کے اعدادوشمار اب تنزلی کی طرف جا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 85ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 695ہو گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3 ہزار 946نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 105مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 3 ہزار695 افراد جاں بحق

Related Posts