پاکستان میں کورونا کے 693 نئے کیسز رپورٹ، 165 مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 599 نئے کیسز رپورٹ، 3 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 599 نئے کیسز رپورٹ، 3 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 693 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 41 ہزار 645 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 413 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 872 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 21 ہزار 137 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.28 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 91لاکھ 40 ہزار 730 ہوگئی جبکہ کورونا کے 165 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے قومی ادارۂ صحت کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کیے گئےبیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Related Posts