کراچی:عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار احد رضا میر نے عالمگیر وبا کورونا کے باعث لندن میں ہونے والے تھیٹر کے موخر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ عالمی وبا کے باعث رواں سال برطانیہ میں تھیٹرکرنے سے محروم رہیں گے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ بدقسمتی سے اس سال ہم تھیٹر نہیں کریں گے، روز تھیٹر اور میں نے ہیملٹ کی پروڈکشن اگلے سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CEJ6iPnprmW/?utm_source=ig_embed