پاکستان میں کورونا وائرس کے 5 نئے کیسز سامنے آ گئے، تعداد 1571 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona victims increased in Sindh has from 508 to 627

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1571 ہو گئی ہے۔

اب تک کورونا وائرس کے باعث 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب اور سندھ میں ریکارڈ کیے گئے۔

وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 28 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں، تاہم ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد میں اضافہ ہورہا ہے۔

قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 1571 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ کیسز کی تصدیق صوبہ پنجاب میں ہوئی۔

اب تک صوبہ پنجاب میں 571، سندھ میں 502، خیبر پختونخواہ میں 192، بلوچستان میں 141، اسلام آباد میں 43، گلگت بلتستان میں 116 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کورونا وائرس پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک، یورپ، افریقہ اور امریکا سمیت 190 سے زائد ممالک میں پھیل رہا ہے۔ 

Related Posts