کورونا کی تیسری لہر: سندھ میں مزارات اور درگاہیں 10 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی تیسری لہر: سندھ میں مزارات اور درگاہیں 10 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن
کورونا کی تیسری لہر: سندھ میں مزارات اور درگاہیں 10 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر میں مزارات اور درگاہیں 10 روز کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پر محکمہ اوقاف سندھ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے بھر کے مزارات اور درگاہیں 28 مارچ 2021 سے 6 اپریل 2021 تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ مزارات اور درگاہوں میں ہونے والی تمام تر تقریبات اور اجتماعات 6 اپریل تک معطل رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا شب برات پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

واضح رہے کہ این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 4 ہزار 468 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 67 ہلاکتیں ہوئیں۔

Related Posts