کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز،یورپ مکمل لاک ڈاؤن کی جانب گامزن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز،یورپ مکمل لاک ڈاؤن کی جانب گامزن
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز،یورپ مکمل لاک ڈاؤن کی جانب گامزن

برسلز:یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز اچانک اضافہ ہونے لگا، جس کے باعث وہاں کے ممالک کی حکومتوں کی جانب سے حفاظتی تدابیر سخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے بتایاکہ برطانیہ میں ایک بار لاک ڈاؤن عائد کر دیا گیا۔ یونان میں اس کا اطلاق ہفتے کے روز سے ہو گا جب کہ اطالیہ اور قبرص کرفیو لگانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ہینس کلوگ نے انٹرویو میں باور کرایا کہ یورپ میں گذشتہ چند روز کے دوران دس لاکھ نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔

اسی طرح فوت ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔کلوگ نے باور کرایا کہ اس بات کا کوئی جواز نہیں کہ اسکولز اس متعدی وائرس کے منتقل ہونے کا ایک اہم عامل ہے۔ ہمیں آخر تک اسکولوں کو کھلا رکھناچاہیے اس لیے کہ ہم کوویڈ 19 کے سبب ایک نسل برباد ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

یورپی کمیشن کے نائب سربراہ ویلڈیکس ڈومبرووسکس کے مطابق کمیشن کے نزدیک یورپ کی معیشت 2022 تک کرونا سے پہلے کی سطح پر واپس آئے گی۔ تاہم اس حوالے سے چھائے ابہام کے بادلوں نے معیشت کی صورت حال کی بہتری کو خطرے میں ڈالا ہوا ہے۔

Related Posts