دنیا سے ختم ہونے والا کورونا بھارت میں پھر سر اٹھانے لگا، حالات سنگین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا بھر سے ختم ہونے والے کورونا وائرس نے بھارت میں ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے، جہاں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے صرف 24 گھنٹوں میں 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو رواں سال 21 مئی کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے کیسز ہیں۔

اسی حوالے سے یونین ہیلتھ منسٹری کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ 752 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھارت میں اب ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 3 ہزار 420 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق ریاست کیرالا، ایک کا راجستھان اور ایک کا تعلق کرناٹکا سے ہے۔ 

Related Posts