کراچی:ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2637 ہوگئی ہے جبکہ اس وبائی بیماری سے 40 افراد جاں بحق اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد2637 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث40افراپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا میں مبتلا افراد میں سے 12 کی حالت تشویش ناک ہے اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1069 ہوگئی ہے، سندھ میں 783، خیبر پختونخوا میں 347، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 68، گلگت بلتستان میں 190 جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراداس موذی مرض کا شکار ہیں۔