پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2118 ہوگئی‘28جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Secretary Mumtaz Ali Shah's driver affected for Coronavirus

کراچی:پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2118 تک پہنچ گئی‘ جب کہ وائرس کے باعث اب تک 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2118 ہوگئی ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 85 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 748، سندھ میں 709، خیبر پختونخوا میں 253، بلوچستان میں 164، اسلام آباد میں 54، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض موجود ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہوا ہے۔

Related Posts