چین میں کورونا وائرس سے مزید 108افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prevention and Treatment of Coronavirus

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 108افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 910 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 43 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں،مجموعی طور پر 1018 افراد ہلاک ہوئے۔ 

ہلاکتوں اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتیں گزشتہ ہر روز سے زیادہ ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 43 ہزار 101 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 7 ہزار 345 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے 43ہزار 101 افراد میں سے 4 ہزار 43 افراد بیماری سے شفا یاب ہوچکے ہیں، تاہم وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار افسوسناک حد تک تیز ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 28ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث ہانگ کانگ اور فلپائن میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چین نے پاکستانی سینیٹ میں کورونا وائرس کے خلاف ہمسایہ ملک سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد منظور ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کو برادر ملک قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے پیغام میں دفترِ خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے قرارداد کی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس کے خلاف  قرارداد پر چین کا اظہارِ تشکر

Related Posts