کورونا وائرس:اڈیالہ جیل سے 264 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس:اڈیالہ جیل سے 264 قیدی رہائی کا پروانہ مل گیا
کورونا وائرس:اڈیالہ جیل سے 264 قیدی رہائی کا پروانہ مل گیا

اسلام آباد:ملک بھرمیں جاری کورونا وائرس کی وبا کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل سے 264 قیدیوں کو رہا ئی مل گئی‘ جب کہ مزید 408 قیدیوں نے اپنی رہائی کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عدالتی احکامات پر قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے‘ جبکہ اس حوالے سے اڈیالہ سے 264 قیدیوں کو رہا ئی کا پروانہ مل گیا ہے۔اڈیالہ جیل حکام نے بیمار اور دو تہائی سزا پوری کر چکے قیدیوں کو بھی رہا کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

جیل حکام کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا عمل پنجاب حکومت کی 2 ماہ کی معافی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل میں لایا گیا ہے۔ مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے جیل حکام فہرستیں تیار کررہے ہیں تاکہ بقیہ قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں لائی جاسکے۔

Related Posts