کورونا کی ویکسین رواں برس کے آخر تک تیار کرلی جائیگی، ٹرمپ کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی ویکسین رواں برس کے آخر تک تیار کرلی جائیگی، ٹرمپ کا دعویٰ
کورونا کی ویکسین رواں برس کے آخر تک تیار کرلی جائیگی، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہرکی ہے کہ رواں برس کے آخر تک کورونا کی ویکسین تیارکرلی جائیگی اور اسے مفت فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدرنے ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کیلئے ’آپریشن وارپ اسپیڈ‘کا اعلان کیا جس کی سربراہی چیف سائنسدان ا ور امریکی فوج کے جنرل کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے ویکسین کی تیاری کو مین ہٹن پروجیکٹ کے بعد امریکی تاریخ کی وسیع پیمانے پر سائنسی، صنعتی اور لاجسٹکس کوشش قرار دیا ہے۔مین ہٹن پروجیکٹ دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کا کام تھا جس سے پہلی بار جوہری ہتھیار تیار کئے گئے تھے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ ویکسین تیار ہویا ناہو لیکن امریکہ معمول کی جانب واپس لوٹ رہا ہے اور واپسی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔

دوسری جانب امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس سال ویکسین کی بڑے پیمانے پر فراہمی کا امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے کیلئے ویکسین بنانے کیلئے دنیا بھر سے سائنسدان سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں لیکن تاحال ایسی کوئی ویکسین سامنے نہیں آئی جس کے 100 فیصد نتائج سامنے آئے ہوں۔

Related Posts