کورونا ویکسین کا اثر موٹے افراد پر کم ہوتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ویکسین کا اثر موٹے افراد پر کم ہوتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف
کورونا ویکسین کا اثر موٹے افراد پر کم ہوتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

اٹلی: طبی دنیا میں ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موٹاپا فائزر ویکسین کی افادیت کو کم کر سکتا ہے، فربہ افراد میں یہ ویکسین کم مؤثر ہوتی ہے۔

اٹلی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد میں ممکنہ طور پر فائزر ویکسین کی افادیت گھٹ جاتی ہے، یہ انکشاف موٹے طبی ورکرز پر ہونے والے مشاہدے کے بعد ہوا، ان میں ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد اینٹی باڈیز بننے کی شرح عام وزن کے حامل افراد کے مقابلے میں 50 فیصد تک کم ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کو ویکسین کی اضافی خوراک کی ضرورت پڑسکتی ہے تاکہ وائرس کے خلاف بھرپور تحفظ ملے۔ ویکسین پر ریسرچ سے قبل ماہرین نے کورونا کے شکار فربہ افراد میں موت کا خطرہ عام مریضوں کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر میں ڈکیتی،اہل خانہ یرغمال

یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایسے مریضوں کے اسپتال میں زیرعلاج رہنے کا بھی خطرہ 113 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مشاہدے میں فائزر ویکسین کی دو خوراکیں دی گئیں اور ان کے ردعمل کو دیکھا گیا، جس سے پتاچلا کہ عام طبی عملے میں اینٹی باڈیز وبا سے لڑنے کے لیے کافی حد تک بنیں۔ لیکن جو ہیلتھ ورکرز موٹاپے کا شکار تھے ان میں 50 فیصد تک اینٹی باڈیز کم تھیں۔

محققین نے مزید کہا کہ ہمیں اس پر اور تحقیق کرنی ہے، اور بھاری وزن رکھنے والے افراد پر ویکسی نیشن کے لیے کوئی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی تاکہ ان پر بھی ویکسین مؤثر ہوسکے۔

Related Posts