کراچی کینٹ اسٹیشن اور ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز نظر اندازکئے جانے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار
عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار

کراچی:کراچی کینٹ اسٹیشن اور ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز نظرانداز، نمائشی انتظامی اقدامات اور روک ٹوک نہ ہونے کے باعث شہریوں سمیت سرکاری عملہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سماجی فاصلہ اور نہ ہی ماسک کی پابندی، کراچی کینٹ سٹیشن پر کورونا ایس او پیز نمائشی اقدامات تک محدود ہوگئی، ریلوے اسیٹیشن آنے والے مسافروں اور شہریوں سمیت سرکاری عملہ تک ماسک پہنے کی پابندی خاطر میں نہیں لا رہے۔

سماجی فاصلے کی ہدایت بھی یکسر نظر انداز کردی گئی۔ریلوئے سٹیشن پر انٹری گیٹ سے ٹکٹ کاؤنٹر اور ٹکٹ چیکنگ پوائنٹ سے ٹرینوں تک کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی عام نظر آتی ہے۔

ڈیوٹی پر تعینات عملہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ریلوے سٹیشن کے پر ہجوم مقام اور ٹرینوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر احتیاطی اقدامات اختیار کرنے والے افراد تشویش کا شکار ہیں، انتظامیہ سے موثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویکسین سے انکاری ہیلتھ ورکرز کو نوکریوں سے فارغ کرنیکا فیصلہ

Related Posts