اسلام آباد:وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو چاہئے کہ بے روزگار افراد کی رجسٹریشن میں مدد دے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد میں مصروف ہے۔
پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کیلئے میرا ایک انتہائی اہم پیغام ہے کہ اپنے اردگرد بے روزگار افراد کو تلاش کریں اور ان کی رجسٹریشن میں مدد کریں۔
معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے پیغام کے ساتھ ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کا طریقہ کار اِس ویڈیو میں موجود ہے جس سے رجسٹریشن کے عمل کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
https://twitter.com/UdarOfficial/status/1260845239641800704