کورونا کے مریضوں کو گھروں میں آکسیجن سلنڈر پہنچائیں گے، چیف سیکریٹری سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے مریضوں کو گھروں میں آکسیجن سلنڈر پہنچائیں گے، چیف سیکریٹری سندھ
کورونا کے مریضوں کو گھروں میں آکسیجن سلنڈر پہنچائیں گے، چیف سیکریٹری سندھ

کراچی:چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ صوبائی حکومت صحت کی سہولتوں کو بھی بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یوز کی تعداد کو بھی بڑھایا جا رہا ہے، یہ بات انہوں نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آکسیجن سلینڈر کے فراہمی کا پروگرام شروع کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد ہوم آئیسولیشن میں ہیں اور ان مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آکسیجن سلنڈر کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا جائے گا،جس سے کورونا وائرس کے شکار مریضوں کو گھروں تک آکسیجن سلنڈر پہنچائے جا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے ساتھ آکسیجن سلنڈر بھی کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں تک پہنچانے کا میکنزم اور فیزیبلٹی بنائی جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ آکسیجن سلنڈر کی گھروں میں بروقت فراہمی سے بہت جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت صوبے میں 3 کمپنیاں آکسیجن سلنڈر فراہم کر رہی ہیں، سیکریٹری خزانہ سندھ نے بتایا کہ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں اب تک 3 ارب 62 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ سے اب تک 1 ارب 11 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں اور 1 ارب سے زائد کی خریداری کے دیگر آرڈر بھی دے دیئے گئے ہیں جس سے میڈیکل آلات، ایکسپو سینٹر کراچی اور پی اے ایف میوزیم فیلڈ آئیسولیشن سینٹر قائم ہوئے ہیں۔

Related Posts