بھارت میں کورونا بےقابو، پاکستان نے حکومتی سطح پر امداد کی پیش کش کردی  

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفتر خارجہ نے مقبوضہ وادی میں دہشتگرد داخل کرنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا
دفتر خارجہ نے مقبوضہ وادی میں دہشتگرد داخل کرنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا

بھارت میں کورونا کی بگڑی کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے باقاعدہ طور پر بھارت کو وینٹی لیٹرز ، ڈیجیٹل ایکسرے مشینز دینے کی پیش کش کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو یہ مدد کی پیشکش جذبہ خیرسگالی کے طور پر کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشین اور ماسک سمیت جو ہو پایا وہ بھارت کو فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کا مثبت جواب آیا تو براستہ واہگہ معاونت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 44 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 26 سو افراد موت کے منہ چلے گئے تھے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے ہیں۔

مختلف شہروں میں آکسیجن پہنچانے کے لیے ریلوے حرکت میں آگیا ہے، مہاراشٹر، اڑیسا اور کیرالا میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن لگ گیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں کم پڑ گئی ہیں جبکہ قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے، میتوں کو اجتماعی طور پر سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی۔

کورونا کے اتنی بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے کے بعد کویت نے بھی بھارت سے براہ راست کمرشل پروازیں معطل کردی ہیں۔ جبکہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بھارت سے نقل و حرکت پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ بھارت میں کورونا وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تشویش ناک صورت حال خطرے کی گھنٹی ہے۔ دوسری جانب امریکا نے بھارت کو طبی امداد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زمبابوے میں فوجی ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ، ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک

Related Posts