ملک میں کورونا کے باعث 237افراد جاں بحق،متاثرہ افراد کی تعداد11145 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کورونا کے باعث 237افراد جاں بحق،متاثرہ افراد کی تعداد11145 ہوگئی
ملک میں کورونا کے باعث 237افراد جاں بحق،متاثرہ افراد کی تعداد11145 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب237 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد کی تعداد11145 ہوگئی،95 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،اب تک 2337 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار 549 ٹیسٹ کیے گئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹ کی تعداد 6 ہزار 700 ہے۔

سندھ میں کورونا وائر س کے 3671مریض ہیں۔پنجاب میں 4767، خیبرپختونخوا 1541، بلوچستان 607 اورگلگت بلتستان میں 290 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔اسلام آباد 214 اور آزاد کشمیر میں 55 مریض ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2337 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کو سخت احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی جانب ابھی تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ کچھ کاروبار جزوی طور پر کھولا جارہا ہے۔

Related Posts