ملک میں کورونا کے باعث 222افراد جاں بحق،متاثرہ افراد کی تعداد10503 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Metropolitan officer dies of coronavirus in lahore

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب222 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد کی تعداد10503 ہوگئی،80 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،اب تک 2156 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ملک میں مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ4590 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں کورونا وائر س کے 3373مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا 1453، بلوچستان 552 اورگلگت بلتستان میں 290 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔اسلام آباد 194 اور آزاد کشمیر میں 52 مریض ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2156 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کو سخت احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی جانب ابھی تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ کچھ کاروبار جزوی طور پر کھولا جارہا ہے۔

Related Posts