لاہور:قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا جس تیزی سے پھیل رہا ہے اتنی ہی تیزی سے لوگوں کی مدد کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
اس وقت عوام کے بجائے اللہ کی نظر میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کریں،خاموشی سے لیکن تیزی کے ساتھ عوام کی مدد کی حکمت عملی اختیار کریں۔
شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایات کی کہ عوام کی مدد کے لئے خود بھی حصہ لیں اور مخیر حضرات کی بھی حوصلہ افزائی کریں
دکھی انسانیت کی خدمت اس وقت سب سے بڑا فرض اور عبادت ہے، رمضان کے مہینے کی آمد ہے،اسے عوام کی خدمت اور مدد کا مہینہ بنا لیں،دین اور دنیا کمائیں گے تو جنت،غریبوں اور سفید پوش عوام کے دل میں گھرپائیں گے۔