بھارت میں کورونا بے قابو ہوگیا،دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں کورونا بے قابو ہوگیا،دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ
بھارت میں کورونا بے قابو ہوگیا،دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ

نئی دہلی:بھارت میں یومیہ بنیادوں پر نئے کورونا کیسز کی تعداد میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن یہ تعداد اب بھی دو لاکھ سے کہیں زیادہ ہے۔ دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق وزارت صحت کے اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ پچھلے ایک دن میں ملک میں دو لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

حکام کے مطابق مزید 1761 لوگ چل بسے، جس کے بعد بھارت میں اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ اسی ہزار پانچ سو تیس ہو گئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ ملک میں جاری ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

بھارتی حکام کا کہناتھا کہ یکم مئی سے ملک کے تمام بالغ شہریوں کو مفت ٹیکے لگائے جائیں گے۔ تاہم ملک کے کئی علاقوں میں ویکسین کی قلت کی شکایات ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کروڑوں کی تعداد میں مزید ٹیکے کہاں سے آئیں گے۔

Related Posts