تنخواہ روکنے پر انوکھا انتقام، کورونا مریض نے افسر کو گلے لگالیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تنخواہ روکنے پر انوکھا انتقام، کورونا مریض نے افسر کو گلے لگالیا
تنخواہ روکنے پر انوکھا انتقام، کورونا مریض نے افسر کو گلے لگالیا

کراچی: تنخواہ روکنے پر کورونا کے متاثرہ مریض نے انتقام لیتے ہوئے افسر کو گلے سے لگالیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ افسر نے تنخواہ روکنے پر ڈاریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو گلے لگالیا اور گال پر بوسہ دیا،کورونا کے متاثرہ مریض نے ڈاریکٹر ایچ آر ایم سے ملنے کے بعد اپنے کورونا کے مریض ہونے کا انکشاف کیا۔

افسر کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی،واضح رہے کہ کورونا کے مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکٹریٹ میں جاکر بھی افسران سے ملاقات کی،کے ایم سی افسران کورونا کے مریض کے انکشاف کے بعد سیٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

مذکورہ کورونا میں مبتلا افسرکی شناخت شہزاد انور کے نام سے ہوگئی ہے، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کے مطابق شہزاد انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات تھے۔

سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی نے بتایا کہ شہزاد انور کو پانچ اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا تھا۔ ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پر تنخواہ روک لی گئی تھی۔

سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی نے کہا کہ شہزاد انور نے بہانے سے دفتر میں گھس کر میرے قریب آنے کی کوشش کی مجھے چار ماہ قبل بھی کرونا مثبت آیا تھا۔ شہزاد انور کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا۔ کرونا کا دوبارہ ٹیسٹ کراؤں گا۔

Related Posts