پابندیوں میں نرمی کے بعد سندھ میں پھر کورونا کیسز میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims 69 more lives in pakistan

کراچی:صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھردیگر صوبوں کی نسبت اضافہ ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ بھر میں اس دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 44 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 1 ہزار 390 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر اور سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 21 اعشاریہ 89 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے 10لاکھ 80ہزار افراد متاثر، 24ہزار85جاں بحق

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 134 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 905 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 15 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

حیدر آباد میں اس دوران 1 ہزار 131 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 180 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح 3 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts