موسم سرما میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے،وزیراعظم کا انتباہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی زیر صدارت سانحہ کوئٹہ مچھ پر اہم اجلاس، کوئٹہ روانگی کا فیصلہ نہ ہوسکا
وزیر اعظم کی زیر صدارت سانحہ کوئٹہ مچھ پر اہم اجلاس، کوئٹہ روانگی کا فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسم سرما میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے،ٹائیگر فورس اور انتظامیہ کے درمیان سازگار ماحول پیدا کیا جائے، کوئی مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا کہ پاکستان خیرات دینے کا کتنا جذبہ ہے،ہمیں عوام کی طاقت کا اندازہ ہی نہیں ہے اور عوام کی طاقت استعمال نہ کرنے کی بڑی وجہ حکومت اور عوام کے مابین گہری خلیج ہے۔

کلین گرین انڈیکس انکر یجمنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں رضا کارانہ خدمات کا بہت جذبہ ہے اور اس کا اندازہ اس وقت ہوا جب میں شوکت خانم کے لیے عوام میں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی طاقت کا اندازہ ہی نہیں ہے اور عوام کی طاقت استعمال نہ کرنے کی بڑی وجہ حکومت اور عوام کے مابین گہری خلیج ہے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں صفائی کا بہتر نظام ہے تاہم پاکستان میں ایسی مثال نہیں ملتی کیونکہ ہم نے اپنے سامنے اداروں کو تباہ ہوتے دیکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ لاہور میں ترقی کے نام پر 70 فیصد درخت ختم کردئیے، لاہور میں آلودگی کا تناسب غیرمعمولی بڑھ چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی شہر کی ساری گندھی سمندر میں ڈالی جاری ہے، ہر شاہراہ پر کچرا موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ انتظامیہ اور عوام مل کر شجر کاری پر توجہ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کی نعمتوں کی قدر نہ کرکے ہم ماحولیاتی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تسلیم کیا کہ پاکستان ان چار ممالک کی فہرست میں شامل جہاں کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے بہترین فیصلے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے عدم پھیلاؤ سے متعلق فیصلوں کو دنیا نے تسلیم کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی فیصلوں سے معاشی تباہی سے بچے رہے جبکہ بھارت میں کورونا سے متعلق غلط فیصلوں کے باعث بدترین معاشی اور انسانی بحران پیدا ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے خدشے کا اظہار کیا کہ موسم سرما میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور، کراچی، فیصل آباد، پشاور سمیت دیگر شہروں میں آلودگی زیادہ ہے اور موسم سرما میں پہلے ہی دیگر وائرس کا حملہ زیادہ ہوتا ہے ایسے میں کورونا وبا پھیل سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ اور شہروں کو صاف کرنا ہمارے اہداف میں کلیدی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس معاشرے میں جزا اور سزا کا تصور ناپید ہوجائے وہ معاشرے ترقی نہیں کرتے اس لیے جن اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز نے کام کیا ان کیلئے مراعات و انعامات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں ڈپٹی کمشنر صفائی ستھرائی اور دیگر اہم امور انجام نہیں دیتے، انہیں سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس اور انتظامیہ کے درمیان سازگار ماحول پیدا کیا جائے تاکہ وہ ملک کر کام کرسکیں۔

Related Posts