راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کی زیر قیادت کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو درپیش خطرات کے خلاف قومی ردِ عمل کی حمایت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر قیادت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 257ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
پنجاب میں 8سے10کروڑ لوگ مفت آٹے سے مستفید ہورہے ہیں۔وزیراعظم
کمانڈرز کانفرنس میں توثیق کی گئی کہ عسکری قیادت چیلنجز کا مکمل ادراک رکھتی ہے جو پاکستان کے عوام کی حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پر عزم ہے۔ملک کو درپیش خطرات کے خلاف قومی ردِ عمل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز مغربی سرحد کے قریبی علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کر رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی۔
اس کے علاوہ آرمی چیف کی ہدایات پر کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی قوت کے تمام عناصر کے مربوط اطلاق سے دہشت گردی مخالف مہم قومی سلامتی کونسل کے طے کردہ اہداف کو حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔