سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کا نجی اسپتال میں پر سکون زندگی گزارنے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کا نجی اسپتال میں پر سکون زندگی گزارنے کا انکشاف
سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کا نجی اسپتال میں پر سکون زندگی گزارنے کا انکشاف

کراچی: شاہ زیب خان قتل کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے، ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی گزشتہ کئی مہینوں سے جیل کے بجائے کراچی کے غیر معروف نجی اسپتال میں زندگی گزار رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی نے شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، شاہ رخ جتوئی سینٹرل جیل کراچی کے بجائے گزری میں واقع غیر معروف نجی اسپتال میں رہ رہا ہے۔

شاہ رخ جتوئی قمرالاسلام اسپتال کی بالائی منزل پر شاہانہ زندگی گزار رہا ہے،قمرالاسلام اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے۔

شاہ رخ جتوئی کو پرائیویٹ اسپتال میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر منتقل کیا گیا،شاہ رخ جتوئی کو جیل سے پرائیوٹ اسپتال منتقل کرنے کے پیچھے سندھ کی اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھیں: 17سالہ نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ، کیس میں اہم پیشرفت

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم اور قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا ہے۔

Related Posts